بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ سی این این نیوز نیٹ ورک نے بتایا کہ ایف بی آئی اپنے نیشنل کرائم ڈیٹا بیس میں سائبر دراندازی کی تحقیقات کر رہی ہے؛ یہ نظام امریکہ کی وفاقی، ریاستی اور مقامی پولیس فورسز کے درمیان معلومات کے تبادلے کے اہم ترین ذرائع میں سے ایک ہے۔
یہ معلوماتی مرکز حساس ڈیٹا پر مشتمل ہے، جن میں گرفتاری کے احکامات، مطلوب افراد کی معلومات اور پس منظر کی معلومات کا ریکارڈ شامل ہے۔ اسی وجہ سے اس تک کسی بھی غیر مجاز رسائی، امریکی پولیس اداروں کے استعمال کردہ ڈیٹا کی سلامتی کو متاثر کر سکتی ہے۔
یہ واقعہ گذشتہ چند مہینوں میں ایف بی آئی کے نظاموں کے خلاف رپورٹ شدہ دوسرا سائبر حملہ ہے۔ اس سے قبل ستمبر 2026) میں بھی ایک سائبر حملے کے دوران اس ادارے کے ملازمین کی ذاتی معلومات چوری ہوئی تھیں۔
نیز حالیہ دنوں میں امریکی وزارتِ زراعت نے کسانوں کو ادائیگی کے نظام پر سائبر حملے کی اطلاع دی ہے؛ اس واقعے نے خوراک کی حفاظت اور انسان و حیوان کے مشترکہ امراض کی تحقیق کے حساس ڈیٹا تک ممکنہ رسائی کے بارے میں خدشات پیدا کر دیئے ہیں۔
اب تک ہیک کرنے والوں، ہیکروں کی رسائی کی سطح اور ممکنہ طور پر افشا ہونے والی معلومات کے بارے میں تفصیلات شائع نہیں ہوئی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ